46

ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس نے یوم عزم جوش و خروش سے منایا

ملک کے دیگر شہروں کی طرح پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی اپیل پر ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس نے 13 مئی کو یوم عزم کے طور پر مناتے ہو ئے احتجاجی مظاہرہ کیا اور سیاہ جھنڈا لہرایا ،احتجاجی مظاہرے کی قیادت ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر سید مسرور کاظمی نے کی اس موقع پر صدر ایبٹ آباد پریس کلب محمد عامر شہزاد جدون ،سابق صدر سردار محمد شفیق ،ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس کے فنانس سیکرٹری دلدار احمد ستی، سابق جنرل سیکر ٹری اے یو جے عادل عباسی کے علاوہ اے یو جے کے ممبران بھی شریک تھے ،ایبٹ آباد پریس کلب میں یوم عزم کی تقریب میں خطاب کرتے ہو ئے صدر ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس سید مسرور کاظمی کا کہنا تھا 13 مئی 1978/79 میں اظہار رائے کی آزادی کے لئے سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے ناصر زیدی،اقبال جعفری ،خاور نعیم ہاشمی نے کوڑے کھا کے بھی حق کے پرچم کو سر بلند رکھا ،پاکستان فیڈرل یونین کی کال پر ملک بھرمیں اس روز کو یوم عزم کے طور پر منانے کےاعلان پر ایبٹ آباد پریس کلب میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ آمریت کے دور میں حق کی آواز بلند کرنے پر صحافیوں نے کوڑے کھا کر جبر برداشت کیا لیکن دباو قبول نہیں کیا جو پاکستان کی تاریخ میں ایک منفرد مثال ہے ،اس موقع پر صدر پریس کلب محمد عامر شہزاد جدون اور سابق صدر سردار محمد شفیق نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ،قبل ازیں ایبٹ آباد پریس کلب میں یوم عزم کے حوالے سے سیاہ پرچم کی پرچم کشائی کی گئی،اس موقع پر صحافیوں نے نعرہ بازی بھی کی اور مختلف پلے کارڈ اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر اپنے مطالبات اور صحافیوں کی قربانیوں پر خراج تحسین کے نعرے درج تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں