8

کوہستان : موٹر سائیکل حادثے میں 2 افراد جاں بحق

لوئر کوہستان میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق تحصیل پٹن ضلع لوئر کوہستان کے مقام پر موٹر سائیکل گہری گہرائی میں جاگرا جس کے باعث دو افراد کی لقمہ اجل بن گئے ۔ مقامی لوگوں نے امدادی کارروائیاں کرکے ایک نعش نکال لی جبکہ دوسری کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے ۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک کی شناخت عبد الرحمن ولد عبدالغنی کے نام سے ہوئی ہے جو بٹگرام کا رہائشی بتایا جاتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں