7

پہاڑی تودہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق

بگنوتر: روڈ کے تعمیراتی کام کے دوران پہاڑی تودہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق

تھانہ بگنوتر کی حدود چہان میں پہاڑی تودہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں ۔ اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ بدھ کو یونین کونسل بگنوتر کی ویلج کونسل چہان میں لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت روڈ کا تعمیراتی کام شروع کر رکھا تھا۔ اس اثنا میں سابق امیدوار برائے کونسلر محمد اقبال ولد محمد شریف پہاڑی تودے کی زد میں آکر موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ علی خان ولد خانیزمان اور محمد بشارت ولد محمد راشد کو شدید زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں سے انہیں فی الفور ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں