62

ٹائیگر فورس کی حلف برداری کی تقریب

ایبٹ آباد: ضلع کونسل ہال میں ٹائیگر فورس کی حلف برداری کی تقریب

ابیٹ آباد میں کارپوریٹ کیٹگری کے تحت ٹائیگر فورس کی حلف برداری کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ ٹائیگر فورس کے اراکین کورونا وائرس کےباعث پیدا ہونے والی صورتحال میں عوام کو ریلیف فراہم کریں گے ۔ ضلع کونسل ہال میں منعقدہ تقریب میں ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ڈاکٹر مجتبی بھروانہ نے ٹائیگر فورس میں شمولیت اختیار کرنے والے افراد سے حلف لیا ۔ حلف برداری کی تقریب میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ماروی ملک، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ و دیگر افسران نے شرکت کی ۔ ٹائیگر فورس کے اراکین بطور رضاکار کام کریں گے جنہیں ان کے نزدیک ترین اداروں ، احساس سنٹرز اور دیگر عوامی مقامات پر ریلیف سرگرمیوں کی نگرانی کے فرائض سونپے گئے ہیں ۔ ٹائیگر فورس کی نشاندہی پر ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ جات قانون کے مطابق کارروائی کر سکیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں