259

صوبائی حکومت کا گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے لیے نئے بورڈ آف اتھارٹیز کا اعلان

صوبائی حکومت نے گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کیلئے نئے بورڈ آف اتھارٹیز کا اعلان کر دیا، نئی اعلان کردہ بورڈ میں نامور چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ احسان مانی، ٹوارازم ایکسپرٹ محمد عالم، سی ایند ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کے سابق چیف انجنئیر جاوید ترک، زک کنسلنٹنٹ کے ایکسپرٹ محمد سہیال ہاشمی، ریٹائڑد کلیکٹر کسٹمز نجیب عباسی بودڈ کے پانچ پرائیویٹ ممبرز ہونگے جبکہ سیکڑیری سپورٹس خیبر پختونخواہ، سیکڑیری انوائرومنٹ خیبر پختونخواہ، کمشنر ہزارہ ڈویژن اور ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے نام سرکاری مبمران کی حثیت سے بورڈ میں شامل کئے گئے ہیں، گلیات سے تعلق رکھنے والے دو مبمران صوبائی اسمبلی کو بھی جی ڈی اے کے بورڈ آف اتھارٹی میں شامل کیا گیا ہے جن میں پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے محمد نزیر عباسی اور اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے اورنگزیب نلو ٹھہ بورڈ میں گلیات کی نمائیدگی کریں گے، صوبائی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیہ میں گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بورڈ کیلئے کل 11 ممبران کا اعلان کیا گیا ہے جن میں 5 ممبران کا تعلق پرائیوٹ سیکٹر سے ہے جو مختلف شعبہ ہائے زندگی میں اپنی خدمات سے اپنا لوہا منوا چکے ہیں، 4 ممبران سرکاری سطح پر بورڈ کی معاونت کریں گے جبکہ گلیات سے منتخب ہونے والے دو ممبران صوبائی اسمبلی کو بھی بورڈ کا حصہ بنایا گیا ہے، یاد رہے کہ پرائیویٹ ممبران بورڈ میں سے 3 کا تعلق ہزارہ ڈویژن سے ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں