144

خواتین کے لئے انتظار گاہ کی سنگ بنیاد تقریب

ایبٹ آباد:صدر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سردار عبدالرؤف نے خواتین کے لئے انتظار گاہ شیڈ کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے،پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بنچ میں خواتین کے لئے انتظار گاہ کی سنگ بنیاد تقریب میں جنرل سیکرٹری ہائیکورٹ بار ایسوسی اسد چوہان ایڈووکیٹ کے علاوہ کثیر تعداد میں وکلاء موجود تھے،اس موقع پر صدر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سردار عبدالرؤف کا کہناتھا ہائیکورٹ میں خواتین کو انتظار گاہ نہ ہونے کے باعث مسائل کا سامنا رہتا تھا جس کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے شیڈ بنایا جا رہا ہے تاکہ سہولت ممکن ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں