183

ہزارہ: زکوۃ کمیٹیوں کو اپنی کارکردگی میں بہتری لانے کا حکم

ڈسٹرکٹ زکوۃ دفترایبٹ آباد میں صوبائی زکوۃ کونسل کا ایک اجلاس زیر صدارت چیئر مین صوبائی زکوۃ کونسل انجینئیر فاروق کے منعقد ہوا جس میں چیئر مین ضلعی زکوۃ کمیٹی ایبٹ آباد طارق محمود کے علاوہ مانسہرہ ہری پور تورغر بٹگرام اپر کوہستان لوئر کوہستان کے چیئر مین اور ضلعی زکوۃ آفیسرز نے شرکت کی اجلاس میں ہزارہ ریجن کے تمام چیئرمین کی کارکردگی پر غور کیا گیا اور انہیں مزید بہتر کرنے کا کہا گیا اجلاس میں انجینئر فاروق نے کہ زکوۃ کہ نظام کو بہتر بنانے کے لئے کمپوٹرائز کیا گیا ہے جس سے زکوۃ لینے والے مستحقین کو آسانی ہوگی اور انکو انکا حق انکی دہلیز پر ملے گا انہوں نے کہا کہ تمام ریجنز میں ہیلتھ کیئر فنڈ تقسیم کیا گیا ہے اور اداروں کے سربراہان کو اسے منصفانہ بنانے کے لئے کہا گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ تمام ریجنز کے زکوۃ کے مسائل حلا کرنے کی کوششوں کو تیز کیا جارہاہے اور موجودہ حکومت زکوۃ کی تقسیم کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کر رہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں