93

پبلک سیکٹرز یونیورسٹیوں کے مالی مسائل سے متعلق اجلاس جاری

گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان کی زیرصدارت پبلک سیکٹرز یونیورسٹیوں کے مالی مسائل سے متعلق اجلاس جاری۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں پشاور یونیورسٹی، اسلامیہ کالج یونیورسٹی، انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی یونیورسٹی پشاور، زرعی یونیورسٹی پشاور کے مالی مسائل پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ گورنر کی مذکورہ یونیورسٹیوں کو ہائرایجوکیشن کمیشن اور محکمہ اعلی تعلیم کے ساتھ مل کرمالی مسائل کے حل کیلئے ٹھوس تجاویز تیارکرنیکی ہدایت دی۔ پشاور کی مذکورہ چار یونیورسٹیوں کے مالی مسائل کو خصوصی ترجیحات میں حل کیاجائیگا اسلامیہ کالج کی مکمل اراضی، مالیت اور اس کے استعمال کی مکمل تفصیلات بھی طلب کرلیں۔ گورنر نے تفصیلات بتاتے ہوے کہا کہ پتہ چلناچاہیے کہ اسلامیہ کالج کے اثاثے کہاں اور کس طریقے سے استعمال کئے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں