167

کورونا وائرس کی موجودگی تک چھ یونین کونسلوں میں لاک ڈاون برقرار رکھنے کا اعلان

جن علاقوں میں وائرس کی موجودگی ہے ان علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون لگا رہے ہیں، ایبٹ آبادکے مریضوں کی تعداد آئے روذ بڑھ رہی ہے ، سمارٹ لاک ڈاون کی پالیسی کے تحت ضلع میں چھ یوسیز کو بند کر دیا گیا ہے،ضلعی انتظامیہ اپنے ایکشنز اور اقدامات سے کورونا کے پیھلاو کو روکنے کیلئے حکمت عملی بنا رہی ہے، لاک ڈاون والے علاقوں کے رہائشی صرف آشیاء ضروریا کیلئے ہی کچھ ٹائم کیلئے باہر آسکیں گے، ایبٹ آباد میں بند کی جانے والی یو سیز کے مقامی افراد کو ہسپتال اور ادویات کیلئے باہر آنے کی اجازت ہو گئی ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ ایبٹ آباد کے عوام سماجی فاصلوں کو یقینی بنائیں اور احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے کورونا وائرس کو شکست دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں