239

بکنے والے نہیں، پارٹی کے ہر فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں: مومنہ باسط

سینٹ انتخابات پر اوپن پیلٹ پیپر کے زریعے ہارس ٹریڈنگ کا راستہ روکا جا سکتا ہے عمران خان چاہتے ہیں کہ صاف و شفاف انتخابات کا انعقاد ہو ہم بکنے والے نہیں پارٹی کے ہر فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں ان خیلات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی مومنہ باسط نے پرس کلب ایبٹ آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا واویلا بے سود ہے ان کے ہاتھ خالی رہیں گے ان کا رونا کرپشن کو بچانے کے لئیے ہے پاکستان تحریک انصاف سینٹ انتخابات میں بھر پور نمائندگی حاصل کرے گی انہوں نے مزید کہا کہ ایبٹ آباد کا میڈیا مثبت صحافت پر کاربند ہے بالخصوص پرس کلب ایبٹ آباد کے صحافیوں نے ہمیشہ مثبت صحافت کی ہےاور اپنے شہر کے مسائل حل کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا انہوں کہا کہ آنے والی اےڈی پی میں پرس کلب کیلئے فرنیچر کی صورت میں اپنا حصہ ڈالوں گی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے پرس کلب ایبٹ آباد ہمارا دوسرا گھر ہے اور یہاں کے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیئے پرس کلب کے عہدیداران کا کردار قابل ستائش ہے انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اپنی مدد آپ سوش سطح پر ایبٹ آباد میں ضرورت مند افراد کیلئے دسترخواں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے یہاں پر ضرورت مند افراد کو بہترین کھانا فرائم کر رہے ہیں ایسے فلاحی کاموں میں دل کو سکون ملتا ہے انشاء اللہ یہ سلسلہ جاری رہے گا اس موقع پر سابق ضلع ممبر سردار احمد زیب ,سابق ضلع ممبر تیمینہ بی بی اور نعمان روف و دیگر موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں