242

عوام کو مہنگائی سے جلد چھٹکارا مل جائے گا: مومنہ باسط

پاکستان تحریک انصاف کی رکن خیبر پختون خوا اسمبلی مومنہ باسط نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد پریس کلب کے صحافیوں کو صوبائی سطح پر درپیش مسائل کے حل کی جدوجہد کریں گی وزیر اعلی خیبر پختون خوا کی جانب سے منظور میڈیا کالونی کے قیام میں اسمبلی فورم پر کردار ادا کریں گی ایبٹ آباد پریس کلب حکومتی اور اپوزیشن کی برابر کی نمائندگی دینے غیر جانبداری اور عوام کے مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنی صلاحیتوں کو۔منوا چکا ہے نو منتخب کابینہ پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کو بلامقابلہ کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں،سوموار کے روز ایبٹ آباد پریس کلب میں نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دینے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے کرپشن کے خاتمہ کو ترجیحات میں رکھ کے عملی جدوجہد کی ہے اور عوام کو بروقت سہولیات کی فراہمی کے لئے ریکارڈ قانون سازی کی جس کے ثمرات عوام کو مل رہے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان درددل رکھنے والے دیانت دار حکمران ہیں جن کی پالیسیوں سے ماضی کی محرومیوں کو ختم کرنے میں مدد ملی ہے ملک کی معیشت کو بہتر کرنے کے لئے حکومت کے اقدامات سے عوام کو مہنگائی سے جلد چھٹکارہ مل جائے گا،انہوں نے ایبٹ آباد پریس کلب کے ساتھ ہر ممکنہ تعاون کا یقین دلایا ہے اس موقع پر صدر پریس کلب سردار نوید عالم ،جنرل سیکرٹری سردار محمد شفیق ،صدر اے یو جے سید طاہر شاہ ،جنرل سیکرٹری عاطف قیوم نے ایم پی اے مومنہ باسط کا شکریہ ادا کیا اور میڈیا کے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں