521

مرتضیٰ جاوید تیندوے کے حملے میں زخمی شخص کے پاس ہسپتال پہنچ گئے، محکمہ جنگلی حیات کو تنبیہ

مسلم لیگ ن کے صوبائی جنرل سیکرٹری ۔ ایم این اے حلقہ این اے پندرہ ۔مرتضیٰ جاوی عباسی گزشتہ روز تیندوے کے حملے سے زخمی ہونے والے معمر شخص رحیم داد عباسی کی عیادت کے لیے راولپنڈی کے بینظیر ہسپتال پہنچ گئے ، جہاں انہوں نے زخمی ہونے والے شخص کی عیادت کی ، ایم ایس سے ملاقات میں انہوں نے زخمی شخص کے بہترین علاج معالجے کی ہدایات جاری کیں ، اور کہا کہ اگر کوئی بھی میڈیسن ہسپتال کے باہر سے منگوانا پڑی تو اس کا خرچہ میںذاتی طور پر اٹھائونگا ، ان کا مزید کہنا تھا کہ زخمی شخص کی آنکھوں کا علاج الشفاء ہسپتال سے کرائونگا اور اسکا سارا خرچہ بھی اٹھائونگا ۔ ساتھ ہی مرتضیٰ جاوید عباسی نے محکمہ وائلڈ لائف کے ذمہ داران کو بھی سختی سے تنبیہ کر دی کہ وائلڈ لائف جنگل میں موجود جانوروں کی نگہداشت ، انکی خوراک اور دیکھ بھال کیلئے کوئی کام نہیں کر رہا ہے ، غریب شخص پر تیندوے نے آبادی میں گھس کر حملہ کیا ، اب اگر وائلڈ لائف غریب شخص کے خلاف کسی قسم کی کوئی بھی کارروائی کریگا تو اس کو سخت عوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا ، اس لیے اپنا کام ٹھیک طریقے سے کریں ، محکمہ کارکردگی بہتر بنائے ، نہ اپنی ناقص کارکردگی کا غصہ غریب لوگوں پر اتارا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں