272

ماسک کے بغیر گورنمنٹ دفاتر میں شہریوں کے داخلے پرپابندی عائد کر دی گئی

حکومت خیبر پختونخواہ کے 3 جون کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن, کورونا وائرس سے بچاو کے لیے کسی بھی شہری کو بغیر ماسک کے گورنمنٹ دفاتر، شاپنگ مال، دکان یا عوامی مقام میں داخلے کی اجازت نہ ہو گی۔ اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی جانب سے تمام دفاتر کو ہدایات جاری کی گئی ہیں جن میں لوگوں کے لیے واضع ہدایات کو نمایاں جگہوں پر آویزاں کرنے اور سٹاف اور شہریوں دونوں کو کورونا سے بچاو کے لیے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
لاک ڈاون میں نرمی کے بعد کورونا کے بڑھتے ہوئے نقصانات سے بچاو کے لیےحکومتی احکامات پر پابندی وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں