91

دریائے کنہار میں ڈوبنے والی خاتون کی تلاش کے لیے تیسرے روز بھی آپریشن، ماہر تیراکوں کی خدمات حاصل

دریائے کنہار میں ڈوبنے والی سندھ کی رہائشی خاتون کی تلاش کے لیے آپریشن آج تیسرے روز بھی جاری رہا. اس ضمن میں ماہر تیراکوں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں. آپریشن میں مقامی لوگ بھی حصہ لے رہے ہیں. ذرائع کے مطابق بارش کے باعث دریا میں شدید طغیانی آئی ہے جو آپریشن میں مشکلات کا سب بن رہی ہے تاہم موسلادھار بارش کے باوجود تیراک لاش کی برآمدگی کے لیے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں. سندھ سے تعلق رکھنے والی صائمہ بی بی چند روز قبل اپنے خاندان کے ہمراہ سیاحت کی غرض سے بالاکوٹ آئی تھی جو سیلفی لیتے ہوئے تیز موجوں کی زد میں آکر لاپتا ہوگئی. خاتون کی حال ہی میں شادی ہوئی تھی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں