68

ایبٹ آباد : کورونا کے پیش نظر ہائیکورٹ میں صرف فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت ہوگی

ایبٹ آباد:پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بنچ نے کورونا کی تیسری لہر میں تیزی پر ایمرجنسی نوعیت کے مقدمات کے علاوہ باقی تمام اپیلوں پر سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کی ہے،کورونا وائرس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے نوٹیفیکشن جاری کیا ہے،جس کے مطابق عبوری ضمانت ،ضمانت قبل از گرفتاری،خواتین سے متعلق مقدمات ،کرایہ داری ،طلبہ کے مسائل ،امتحانی مسائل ،فیملی ماڈل کورٹ مقدمات ،حراسمنٹ کے مقدمات پر سماعت ہوگی،جب کہ باقی تمام اپیلوں پر تاحکم ثانی سنوائی معطل رہے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں