139

ایبٹ آباد میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن، صارفین کو سخت مشکلات

ایبٹ آباد میں معمولی جھکڑ چلنے سے بجلی 8 گھنٹے بند رہی جبکہ پہاڑی علاقے اب بھی مکمل اندھیرے میں ڈوبے ہوئے ہیں. بجلی بندش کے باعث جہاں تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا، وہیں گھریلو صارفین اور طلبہ کو پرشانی اٹھانا پڑی. شہریوں کے مطابق بارش کی صورت میں ایبٹ آباد کے صارفین اکثر اذیت سے گزرتے ہیں جس کی بنیادی وجہ بجلی کے موثر نظام کا نہ ہونا ہے. انہوں نے اعلیٰ حکام سے اس مسئلے پر توجہ مرکوز کرنے کا مطالبہ کیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں