54

ہزارہ میں اتوار اور پیر کو بارش کا امکان، درجہ حرارت کم ہوگا

ایبٹ آباد سمیت ہزارہ میں اتوار اور پیر کو بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔ موسمیاتی اداروں کے مطابق اس دوران میں درجہ حرارت میں بھی کمی آئے گی ۔ ضلع کوہستان کا درجہ حرارت آئندہ دو دن میں 11 درجے سینٹی گریڈ تک کم ہونے کا امکان ہے جبکہ ایبٹ آباد اور بٹگرام میں پیر کو کم سے کم درجہ حرارت 23 درجے سینٹی گریڈ رہے گا ۔ مانسہرہ میں اتوار اور پیر کو کم سے کم درجہ حرارت 24 جبکہ ہریپور میں 26 تک جانے کا امکان ہے ۔ اس وقت ایبٹ آباد کا درجہ حرارت 27، مانسہرہ کا 29 اور بٹگرام کا 28 درجے سینٹی گریڈ ہے ۔ ہریپور 32 درجے سینٹی گریڈ کے ساتھ ہزارہ کا گرم ترین جبکہ کوہستان 19 درجے سینٹی گریڈ کے ساتھ سرد ترین ضلع ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں