103

رائٹ ایکسس روڈ-2 سیگلو تا اتھور نالہ کندیا کا باقاعدہ طور پر افتتاح کیا۔

کوہستان میں داسو ڈیم کے منصوبے پر کام جاری ہے. کمشنر کوہستان عارف خان یوسفزئی نے جنرل منیجر داسو ڈیم، ضلعی پولیس آفیسر کوہستان، ڈسٹرکٹ آفیسر فرنٹیئر کانسٹیبلری کوہستان، اعلی افسران سی جی جی سی کمپنی چائنہ غضوبہ کمیٹی اور معززین علاقہ کے ہمراہ رائٹ ایکسس روڈ-2 سیگلو تا اتھور نالہ کندیا کا باقاعدہ طور پر افتتاح کیا۔ مذکورہ روڈ کوہستان کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہو گا اور لوکل آبادی کے ساتھ ساتھ سیاحت کو بھی کافی حد تک فروغ ملے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے شرکاء سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ کوہستان کی تقدیر بدلنے اور روشن مستقبل کا دور شروع ہو گیا ہے۔ اہلیان کوہستان متاثرین داسو ڈیم کی قربانیوں کے ثمرات شروع ہو گئے ہیں۔ ڈیمز بنیں گے خوشحالی آئے گی کوہستان ترقی کی دوڑ میں صف اول پر جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ میں کوہستان کے لوگوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ڈیمز کی تعمیر میں حکومت کے ساتھ تعاون کیا اور کر رہے ہیں۔+5236People Reached23EngagementsBoost Post

662 SharesLikeCommentShare

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں