140

ریسکیو 1122 ایبٹ آباد نےجون کے مہینے میں مجموعی طور پر 550 ایمرجنسیز میں عوامی خدمات سر انجام دیئے

ریسکیو 1122 ایبٹ آباد نےجون کے مہینے میں مجموعی طور پر 550 ایمرجنسیز میں عوامی خدمات سر انجام دیئے

ریسکیو 1122 ایبٹ آباد نے گزشتہ ماہ دیگر ایمرجنسیز کے ساتھ ساتھ کویڈ۔19 میں بھی فرنٹ لائن پر خدمات سر انجام دیئے جن میں 13 کرونا کے مثبت اور مشتبہ مریضوں کو مکمل ایس او پیز کیساتھ ہسپتالوں اور قرنطینہ سینٹرز منتقل کیے گئے۔
ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان یوسفزئی کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ریسکیو 1122 ایبٹ آباد نے جون کے مہینے میں مجموعی طور پر 550مختلف نوعیت کے ایمرجنسیز میں خدمات سر انجام دیئے، سب سے زیادہ خدمات طبی شعبے میں دی گئی جنکی تعداد 377 ہیں۔
اس کے علاوہ 58 ٹریفک حادثات ، 53آتشزدگیاں، 1 گولی لگنےکا واقعات، 1گھر کی چھت گرنے کا واقع، ایک پانی میں ڈوبنے کا واقع اور مختلف نوعیت کے 46دیگر متفرق واقعات میں بھی خدمات سرانجام دئیے ۔
ریسکیو 1122 ایبٹ آباد نے مجموعی طور 487 افراد کو بچایا جن افراد کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا،
حسب معمول ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کاکنٹرول روم شب و روز مصروف رہا اور ضلع بھر سے 66474 کالز موصول ہوئیں جس میں 62187 غلط یا فیک کالز شامل تھیں۔
اس کے ساتھ ساتھ ہر قسم کے ناخوشگوار حالت سے نمٹنے کے لئے چوکس رہیں۔
ترجمان ایبٹ آباد ساجد اقبال کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خطیر احمد کی ہدایت پر اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ایبٹ آباد عمران خان یوسفزئی کے سربراہی میں ریسکیو 1122 ایبٹ آباد 24 گھنٹے ہمہ وقت عوام کی ہر قسم ممکنہ خدمت کے لئے تیار ہے۔
rescue 1122 Abbottabad

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں