193

صائقہ نوشین گیس سلنڈر دھماکے میں شدید زخمی، ہسپتال منتقل

کنج جدید میں گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں سابق تحصیل کونسلر اور ریڈیو پاکستان کی اینکر صائقہ نوشین زخمی ایک ٹانگ شدید جھلس گئی. ڈی ایچ کیو ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں علاج نہ کرنے پر ریسکیو ١١٢٢ کے زریعے ایوب ہاسپٹل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا
صائقہ نوشین نے علاج کی سہولت نا ملنے پر شدید احتجاج کیا. انہوں نے کہا کہ منتخب عوامی نمائندوں کی نااہلی کیوجہ سے آج علاج کیلیئے ہسپتالوں کا رخ کرنے والے رل رہے ہیں، مجھے پتہ ہوتا تبدیلی سرکار کے دور میں ہسپتالوں کا یہ حال ہوگا تو کبھی پی ٹی آئ کا حصہ نا بنتی. گزشتہ روز کنج جدید میں میں گھر کےاندر گیس لیکج کے باعث اچانک سلنڈر پھٹ گیا جس سے سابق ممبر تحصیل کونسل صائقہ نوشین بری طرح جھلس گئیں جس کے بعد جب انہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال ہنچایا گیا تو وہاں ڈاکٹر نے انہیں علاج کی سہولت فراہم کرنے سے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ ہمارے پاس جلنے والوں کے علاج کا کوئ بندوبست موجود نہیں ہے جس پر متاثرہ زخمی نے بھر پور احتجاج کیا اور بعد ازاں ریسکیو ١١٢٢ کے زریعے ایوب ہاسپٹل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں