152

ایبٹ آباد پریس کلب نے ہر سطح پر مثبت کردار ادا کیا: سردار عبد الرشید

ایبٹ آباد:ہیلپ فاؤنڈیشن کے چیئرمین سردار عبدالرشید نے کہا ہے کہ شہری مسائل کے حل اور امن وامان کے قیام میں ایبٹ آباد پریس کلب نے مثبت کردار ادا کیا ہے، ان خیالات کااظہار انہوں نے یہاں ایبٹ آباد پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کیا ،اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما زاکر رحمن ،حاجی فرید ،جنید خان ،اشفاق عباسی ، سردار طارق محمود ،ارشد سواتی بھی موجود تھے ،چیئرمین ہیلپ فاؤنڈیشن سردار عبدالرشید کا کہنا تھا کہ غریب ،مستحق ،بیواؤں کے لئے ہیلپ فاؤنڈیشن سماجی خدمات کے لئے جدوجہد کر رہی ہے ،انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی مستحق خاندان کی مالی اعانت، ونٹر کیمپ اور معذور افراد کو ویل چیئرز کی فراہمی میں نشاندہی کریں،ہیلپ فاؤنڈیشن یتیموں کو تعلیم کی فراہمی ،بیواؤں کو راشن ،مستحق مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات مہیا کرنے میں بھرپور کردار ادا کررہی ہے،انہوں نے کہا کہ 18سے زائد آئی میڈیکل کیمپ لگائے ہیں جن میں سینکڑوں افراد کے آپریشن کئے گئے ہزاروں مریض مستفید ہوئے ،ہر ہفتہ کو ماہر ڈاکٹرز کینسر سمیت موزی امراض کے مریضوں کامفت معائنہ کرتے ہیں ان کو ادویات بھی فراہم کی جاتی ہیں،صدر ایبٹ آباد پریس کلب سردار نوید عالم ،جنرل سیکرٹری سردار محمد شفیق ،صدر اے یو جے سید طاہر شاہ ،جنرل سیکرٹری عاطف قیوم نے چیئرمین پیلپ فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایبٹ آباد پریس کلب نے ہمیشہ سماجی خدمات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا. یہی وجہ ہے کہ پریس کلب کو ہزارہ کے عوام کا اعتماد حاصل ہے. امید ہے نو منتخب کابینہ ان روایات کا تسلسل برقرار رکھے گی. قبل ازیں ہیلپ فاؤنڈیشن کے چیئرمین نے منتخب عہدیداران کو کامیابی پر ہار پہنائے اور خوشی کا اظہار کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں