248

مجھے مکاری ہوشیاری نہیں آتی اور منافقت اور جھوٹ کی سیاست میرا شیوہ نہیں: سردار مہتاب عباسی

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء سردار مہتاب احمد خان سینیٹر بیرسٹر جاوید عباسی سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ملک ارشد خان نے مسلم لیگ ن کے صوبائی جنرل سیکرٹری ایم این اے مرتضیٰ جاوید عباسی کے خلاف بول اُٹھے مسلم لیگ ن کو صوبہ خیبرپختونخواہ میں محدود کرکے صرف پنجاب تک رکھنے کی سازش قرار دیتے ہوئے پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے ضلع ایبٹ آباد کی تمام تنظیموں کو بحال کرتے ہوئے ضلع ایبٹ آباد کی خالی ہونے والی ضلعی صدارت کی نشست پر سابق صوبائی وزیر ایوب آفریدی کو صدر نامزد کر دیا ہے اس سلسلہ میں گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے کارکنان کا ایک بڑا اجتماع سردار مہتاب احمد خان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا جس میں ضلع بھر سے سینکڑوں کارکنان مسلم لیگ ن کے کارکنان شریک ہوئے اس موقع پر سردار مہتاب احمد خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ جنرل (ر) فضل حق سے 1988؁ء میں مقابلہ کیا فضل حق مسلم لیگ محمد خان جونیجو کے صوبائی صدر نقب زنی لگا کر بن گئے تھے ڈکیٹیٹر ہونے پر ٹکٹ نہیں لیا تھا اور آزاد حیثیت میں الیکشن جیت کر مسلم لیگ کا حصہ بنا ہوں جس وقت اکثریتی ہزارہ سے منتخب ہونے والے ارکان نے حکومتی جماعت شیرپاؤ کی گود میں بیٹھ گئے تھے مسلم لیگ ن کو 1990؁ء میں اپنا لہو دے کر میاں نوازشریف کے ساتھ اینٹ لگائی تھی توڑنے کا طعنہ مجھے اور پیر صابر شاہ کو کوئی نہیں دے سکتا ہے مسلم لیگ ن کو اپنی جوانی دے کر نہ صرف ہزارہ بلکہ خیبرپختونخواہ میں گڑھ بنایا اور 2013؁ء میں 17 نشستیں صوبہ میں مسلم لیگ ن کی اب صرف 5 رہ گئی ہیں 2018؁ء میں پارٹی قیادت مشکلات میں تھی الیکشن میں حصہ نہیں لیا اور خاموش ہو کر بیٹھ گیا تھا اور اپنا سیاسی کیریئر داؤ پر لگایا اور پارٹی کو تقسیم ہونے سے بچایا اگر 2018؁ء کا الیکشن لڑتا تو پارٹی تقسیم ہو جاتی مجھے مکاری ہوشیاری نہیں آتی اور منافقت اور جھوٹ کی سیاست میرا شیوہ نہیں اور منافقوں سے دور رہتا ہوں ان سے مجھے ڈر لگتا ہے عمران خان کی جماعت میں قبضہ مافیا اور اے ٹی ایم مشینیں ہیں اب بدقسمتی سے ہماری جماعت میں بھی ایسے افراد آنا شروع ہو گئے ہیں صوبائی قیادت پارٹی کو پنجاب تک محدود کر رہی ہے جو منظم سازش ہے لیکن ایسا ہرگز نہیں ہونے دیں گے اور ایبٹ آباد میں مسلم لیگ ن کیلئے قربانی دینے والے کارکنوں کو تنہا نہیں چھوڑوں گا اگر اعلیٰ قیادت نے فیصلہ نہ کیا تو پھر ورکر فیصلہ کریں گے اور اس کیلئے بڑا کنونشن بھی بلوائیں گے سردار مہتاب احمد خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو ایبٹ آباد میں 1990؁ء والی جماعت بنائیں گے اور پاکٹ لیگ کسی صورت نہیں بننے دیں گے مزید کہا کہ قیادت سے کوئی شکوہ نہیں ملک ایسے شخص کے حوالے کر دیا گیا ہے جس نے زندگی کے 40 سال صرف 12 کھلاڑیوں کے ساتھ گزارے وہ ملک کے عوام اور اداروں کو چلانے کی اہلیت رکھ سکتا ہے قوم کسی فرد کی نہیں بلکہ پاکستان کی غلام ہے مسلم لیگ ہی ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی اہلیت رکھتی ہے اور کہا کہ اب کارکنوں سے رابطہ خود رکھوں گا اور ہر علاقہ میں خود جاؤں گا اور 1990؁ء والا عروج مسلم لیگ ن کو دلوائیں گے اس موقع پر سینیٹر بیرسٹر جاوید عباسی نے کہا کہ دعوے کرنے والوں کا غرور آئندہ الیکشن میں خاک میں ملا دیں گے اگر الیکشن میں ہیراپھیری کرتے تو آج غرور کا سر نیچا ہوتا ہم نے مسلم لیگ ن کا قرضہ چکایا ہے مفافقت اور چھپ کر وار کرنا ہمارا شیوہ نہیں اگر مرتضیٰ جاوید عباسی میں جرأت ہے تو مجھے پارٹی شوکاز نوٹس دے کر دیکھے قائد کے اشارے کا انتظار تھا لورہ میں تنظیم سازی پر کسی سے مشاورت نہیں کی گئی ہے ہمارا نام کبھی بھی پارٹی توڑنے والوں میں نہیں بلکہ پارٹی کو بنانے والوں میں شمار ہوگا بلدیاتی الیکشن میں ضلع میں مسلم لیگ ن کے پاس نشستیں کم ہونے پر پی ٹی آئی ممبران کو توڑ تحصیل ناظم بنایا تھا اس موقع پر مسلم لیگ ن حلقہ PK38 کے سابق امیدوار ملک ارشد خان نے کہا کہ 8 ماہ مسلسل جدوجہد کی مفاہمت ہو جائے مگر مرتضیٰ جاوید عباسی وعدوں کے باوجود یوٹرن لیتے رہے مرتضیٰ جاوید عباسی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ عید کا انتظار نہ کریں عید سے پہلے ٹکٹوں کا اعلان کر دیں تعلق دوستی میں منافقت جھوٹ کی سیاست پر لعنت بھیجتا ہوں میرے الیکشن میں مرتضیٰ جاوید، قلندر لودھی پی ٹی آئی امیدوار کیلئے ووٹ بذریعہ خون مانگتے رہے ہیں مقابلہ کرنا جانتے ہیں کوئی چوڑیاں نہیں پہن رکھی ہیں مرتضیٰ کے حلقہ میں سردار مہتاب احمد خان کا جلسہ کرواؤں گا اور 4 یونین کونسلوں میں نتائج دیں گے مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی وزیر سردار مہتاب احمد خان کی جانب سے نومنتخب ضلعی صدر ایوب آفریدی نے کہا کہ کسی دوسرے ضلع میں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں