224

مسجد نبوی ﷺ کو نمازیوں کے لیے کھول دیا گیا

سعودی حکومت نے مسجد نبوی کو کرونا وائرس کی وبا کے لاک ڈاؤں کے بعد آج بروز اتوار فجر کے وقت نمازیوں کے لیے کھول دیا۔ سعودی حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد دیگر مساجد کی طرح مسجد نبوی کو بھی ڈھائی ماء بعد نماز کی ادائیگی کے لیے کھول دیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے دنیا بھر میں دیگر مساجد کی طرح مسجد نبوی کو بھی بند کر دیا گیا تھا۔ کرونا وائرس سے بچنے کے لیے مسجد کے مرکزی دروازے پر نمازیوں کو درجہ حرارت چیک کیا جائے گا۔ نمازیوں کو وزو اور جائے نماز گھر سے لانے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔ نمازیوں کے درمیاں صف میں فاصلے کو بھی بر قرار رکھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں