124

موسلادھار بارش کا دوسرا روز، ہزارہ کے پہاڑوں پر برفباری، سڑکیں بند، بجلی کی طویل بندش

ہزارہ بھر میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، پہاڑی علاقوں میں برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ لینڈ سلائنڈنگ سے متعدد سڑکیں بند ہوگئی ہیں. منگل کو جھکڑ چلنے سے ایبٹ آباد سمیت ڈویژن بھر میں بجلی سارا دن بند رہی، کئی علاقے اب بھی اندھیرے میں ڈوبے ہوئے ہیں. میڈیا کو موصول اطلاعات کے مطابق ہزارہ کے سیاحتی مقامات نتھیاگلی، ٹھنڈیانی، مری، کاغان اور ناران میں برفباری سے درجہ حرارت نمایاں حد تک کمی آئی ہے جس کےنتیجے میں لوگ گھروں میں محصور ہوگئے ہیں. بارش سے ہزارہ میں مواصلات کا نظام بھی شدید حد تک متاثر ہوا جبکہ سڑکوں کی بندش کے باعث مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کی مشکلات اضافہ ہوگیا ہے. کئی علاقوں میں پھسلن کے باعث ٹریفک حادثات بھی رونما ہوئے ہیں. محکمہ موسمیات نے بارش کا سلسلہ آئندہ دو دن تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں