119

شہید ہیڈ کانسٹیبل بنیامین کی نماز جنازہ انکے آبائی گاؤں خواجگان مانسہرہ میں ادا

ایبٹ آباد : شہید ہیڈ کانسٹیبل بنیامین کی نماز جنازہ انکے آبائی گاؤں خواجگان مانسہرہ میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن میرویس نیاز، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ آصف بہادر اور دیگر پولیس افسران، جوانوں اور کثیر تعداد میں سول سوسائٹی کے لوگوں نے شرکت کی۔ ایلیٹ فورس کے چاق و چوبند دستے نے شہید ہیڈ کانسٹیبل کو سلامی پیش کی۔ ڈی آئی جی ہزارہ اور ڈی پی او مانسہرہ نے پھولوں کی چادر پیش کی۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ہزارہ میرویس نیاز نے شہید کانسٹیبل کے والد سے اظہار تعزیت کی اور شہید کی بلند درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے شہید کے والد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آپکے بیٹے کی شہادت راہ گاں نہیں جائے گی وہ زندہ ہے اور ہمیشہ پولیس فورس کا حصہ رہے گا اسکے تمام تر خاندان کی زمہ داریاں اب ہمھاری ہیں شہید ہیڈ کانسٹیبل بنیامین نے اپنی قیمتی جان کا نذرانہ پیش کرکے دہشتگردوں اور ملک دشمن عناصر کو یہ پیغام دیا ہے کہ خیبرپختونخواہ پولیس ملک پاکستان کی بقاء و سلامتی اور دہشتگردوں کے خاتمہ کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ ہیڈ کانسٹیبل بنیامین ایلیٹ فورس میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے تھے۔ گزشتہ روز کارخانوں میں پیٹرولنگ پر مامور تھے کہ دن ساڑے گیارہ بجے پولیس موبائل میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں فرنٹ سیٹ پر بیٹھے ایلیٹ پولیس ہیڈ کانسٹیبل بنیامین کی شہادت ہوئی۔ شہید کے لواحقین میں والد، والدہ، بیوہ اور دو بیٹیاں اور دو بیٹے شامل ہیں

Shaheed Constable

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں