177

ایوب تدریسی ہسپتال میں بیڈز کم پڑگئے، مریضوں کو فرش پر لٹا دیا گیا

ایبٹ آباد: ایوب تدریسی ہسپتال میں بیڈز کی سہولت نہ ہونے سے مریضوں کو فرش پر لٹادیا گیا۔ ایمرجنسی معائنے کے لیے آنے والے مریضوں کو بھی بیڈز میسر نہیں ہیں جس کے نتیجے میں شہریوں میں سخت غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ عوام کا کہنا ہے کہ ایک جانب تو تحریک انصاف کی حکومت صحت کے انصاف جیسے دعوے کررہی ہے جبکہ دوسری جانب ملک کے سب سے بڑے ہسپتال میں مریضوں کو فرش پر لٹا کر علاج کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے صوبائی و مرکزی حکومتوں سے اس صورت حال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں