195

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد کی زیر صدارت خصوصی اجلاس

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد کی زیر صدارت ایبٹ آباد پولیس کے افسران کا خصوصی اجلاس، امن و امان کی صورت حال، جرائم کے کنٹرول کے حوالے سے بات چیت، گزشتہ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا
اجلاس میں ایڈیشنل ایس پی ملک اعجاذ، ایس پی انوسٹگیشن محمد اشتیاق، اے ایس پی میڈیم خدیجہ، ایس ڈی پی اوز، ڈی ایس پی لیگل و ہیڈکوارٹرز، جملہ ایس ایچ اوزو تفتیشی افسران سمیت متعلقہ شعبوں کے سربراہان کی شرکت
میٹنگ کے دوران ضلعی پولیس سربراہ ظہور بابر آفریدی کا کہنا تھا کہ منشیات اور خصوصی طور پر آئس کے خلاف کاروائیاں تیز کی جائیں منشیات کے خلاف کاروائیوں کو جہاد سمجھتے ہوئے اس دھندے میں ملوث افراد کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے، منشیات فروشوں کے سہولت کاروں، مکان کرائے پر دینے والوں کو بھی قانون کے دائرے میں لایا جائے جبکہ قبضہ مافیا کے خلاف کاروائیاں عمل میں لائی جائیں پراپرٹی ڈیلروں کی لسٹیں مرتب کر کے غیر رجسٹرڈ پراپرٹی ڈیلروں کے خلاف مقدمات درج رجسٹرڈ کیے جائیں، ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش، لاوڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال کے مرتکب افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں، سی پیک، کورٹس، حساس تنصیبات کی سکیورٹی کو مزید سخت کریں افغان مہاجرین کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جائے، جیل سے رہا ہونے والے قیدیوں کی نگرانی جاری رکھیں، کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں عمل میں لائی جائیں، پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے بھکاریوں کو کمرے کرائے پر دینے والوں کے خلاف بھی کاروائی کریں،آنے والے دنوں میں بقرہ عید کے موقع پر لگنے والے مویشی منڈیوں کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کے غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف کاروائی کی جائے، محرم الحرام کے حوالے سے اپنے علاقہ کے علماء کرام سے میٹنگ کا انعقاد کریں۔ اجلاس کے دوران ضلعی پولیس سربراہ کا پولیس افسران سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ عوام کی سہولت و آسانی، لوگوں کی جان و مال عزت و آبرو کے تحفظ کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں مظلوم افراد کی داد رسی ممکن بنائی جائے انصاف کی فراہمی اور تھانہ سطح پر عوام کو ریلیف پہنچانے کے لیے عملی اقدامات عمل میں لائے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں