186

دریائے کنہار میں ڈوبنے والی خاتون کی نعش پانچ روز بعد بھی نہ مل سکی

دریا ئے کنہار میں ڈوبنے والی سندھ کی رہائشی خاتون کی نعش پانچ روز بعد بھی نہ مل سکی۔آپریشن میں تیزی لانے کے لیے ڈپٹی کمشنر مانسہرہ ڈاکٹر قاسم علی خان نے ریسکیو اہلکاروں کو نئی ہدایات جاری کی ہیں۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے اہلکاروں سے ملاقات میں ان کی حوصلہ افزائی کی۔سرکاری اہلکاروں کے علاوہ بڑی تعداد میں مقامی غوطہ خور بھی آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ سندھ کے علاقے سانگھڑ سے تعلق رکھنے والی خاتون صائمہ بی بی خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ سیاحت کی غرض سے بالاکوٹ آئی تھی جو سیلفی لیتے ہوئے دریا کی تیز موجوں کی نذر ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں