164

ایبٹ آباد پریس کلب کی کابینہ کی مُدت میں تو سیع کردی گئی

ایبٹ آباد پریس کلب جنرل باڈی اجلاس میں کابینہ کی مدت میں توثیق کر دی گئی،جنرل باڈی نے سابق عہدیداران پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے نئی ممبر سازی کی سات رکنی کمیٹی کی بھی منظوری دی،صدر ایبٹ آباد پریس کلب محمد عامر شہزاد جدون کی زیر صدارت اجلاس میں جنرل باڈی کے اکثریتی ممبران شریک تھے،تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد پریس کلب کی جنرل باڈی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صدر پریس کلب محمد عامر شہزاد جدون ،جنرل سیکرٹری راجہ محمد ہارون،سابق صدور سردار نوید عالم ،محمد شاہد چوہدری ،میر محمد اعوان،سردار محمد شفیق ،لالہ زمان،صدر ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس سید مسرور کاظمی ،جنرل سیکرٹری محمد اقبال ساغر کے علاوہ تمام سینئر جونئیر ممبران شریک تھے،اجلاس میں سابق صدر سردار عالم کی جانب سے موجودہ کابینہ کی توسیع کے لئے قرارداد پیش کی جس کو اجلاس میں موجود تمام ممبران نے اکثریت رائے سے منظور کیا ،اجلاس میں بزرگ صحافی میر محمد اعوان کا خیر مقدم کیا گیا جنہوں نے ناراض پانچ ممبران کی پریس کلب واپسی کے لئے مذاکراتی عمل کی کوششیں کیں اور باہمی اختلافات کو ختم کرنے کے لئے اطمینان کا اظہار کیا ،اجلاس میں کابینہ کی کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا گیا جنہوں کورونا وائرس کی وباء کے دوران بھی پریس کلب کو مالی طور پر مستحکم کرنے کے لئے گرانٹ حاصل کی،اجلاس میں صوبائی حکومت کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی کی پیش رفت پر روشنی ڈالی گئی اور اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ پریس کلب کے اندر تمام معاملات کو حل کیا جائے گا ،اجلاس کے اختتام پر ممبران پریس کلب ہارون تنولی کی والدہ ،افتحار حسین کے بھائی کی وفات پر فاتحہ خوانی کی گئی اور ممبران پریس کلب کو ماہ ستمبر میں سوات کے مطالعاتی دورہ پر بھی لے جانے کا اعلان کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں