251

دوبتھر بوئی دی گلی سڑک کا تعمیراتی کام مکمل ہوگیا

قلندرلودھی کے فنڈ سے دوبھتھربوئی دی گلی دوکلومیٹرسڑک کی تعمیرکاکام مکمل سابق نائب ناظم کامران گل ایڈوکیٹ کی قیادت میں وفدکی صوبائی وزیرخوراک سے ملاقات سڑک کی تعمیرکروانے پرشکریہ اداکیااس موقع پرقلندرخان لودھی نے کہاکہ اپنے علاقے کی ترقی میری اولین ترجیح ہے اس سے پہلے بھی علاقے کے عوام کی خدمت کی اورآئندہ بھی انشاءاللہ اس مشن کوجاری وساری رکھیں گے بوئی دی گلی سڑک کی عدم تعمیرکی وجہ سے عوام مشکلات کاشکارتھے اس لیئے ترجیح بنیادوں پراس کام کوکیا کامران گل ایڈوکیٹ نے کہاکہ قلندرلودھی نے 3 کروڑ روپے کی خطیررقم سڑک کی تعمیرکے لئے فراہم کی جس پراہلیان علاقہ انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں کیونکہ ایک عرصہ سے علاقہ کے عوام سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے پریشان تھے قلندرلودھی نے عوام کے دل جیت لیئے امیدہے کہ موصوف آئندہ بھی اسی طرح علاقے میں ترقیاتی کاموں کے تسلسل کوجاری وساری رکھیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں