101

حکومت کا 11 اپریل تک ملک کے مخصوص اضلاع میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان

وفاقی حکومت نے کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر ملک کے مخصوص اضلاع میں تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔سکولوں کی بندش کے حوالے سے اضلاع کا انتخاب صوبائی حکومتیں کریں گی تاہم میٹرک اور انٹر میڈیٹ امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ اس سلسلے میں اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ صوبائی حکومتیں محکمہ صحت کے حکام سے مشاورت کے بعد بعض اضلاع میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کریں گی جبکہ وفاقی حکومت کے فیصلے کا اطلاق پنجاب میں مزید 9 اضلاع پر ہوگا۔انہوں نے خبردار کیا کہ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے تعلیمی اداروں کو سیل کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں