84

تیسری ٹورڈی خنجراب سائیکل ریس کیلئے خیبرپختونخوا کے کھلاڑیوں کاانتخاب مکمل

تیسری ٹورڈی خنجراب سائیکل ریس کیلئے خیبرپختونخوا کے کھلاڑیوں کاانتخاب مکمل ،ایک روز ہ ٹرائلز کے بعدخیبرپختونخوا کی ٹیمکے لیے چھ مرد اور چار خواتین کھلاڑیوںکے ناموںکا اعلان کردیاگیاہے حتمی ٹیم کااعلان بیس روزہ کیمپ کے بعد کیاجائے گا پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اور خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر نثار احمد کے مطابق23 جون سے شروع ہونیوالی ٹور ڈی خنجراب انٹرنیشنل سائیکل ریس کے لئے خیبرپختونخوا کی ٹیم کے انتخاب بڑے شفاف طریقے سے عمل میں لیاگیا ۔ٹرائز گذشتہ روز صبح دس بجے قیوم سٹیڈیم میںخواتین اور دو بجے پتنگ چوک رنگ روڈ پر مرد کھلاڑیوں کے ٹرائلز کاانعقادہو ااورریس پشاورتاچراٹ منعقدہوئی جس کے ‘ٹیکنیکل سٹاف اور سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین میں خود تھامیرے ساتھ دیگرر ممبران میں افتخار اعوان’مراد علی اور سرمد شباب شامل تھے۔ریس کے چار مراحل میںہوئی جس میں تین مراحل روڈ کے ہیں جبکہ ایک مرحلہ انفرادی ٹائم ٹرائل تھا پشاووتاچراٹ سائیکل ریس پشاورکے یوسف خان نے جیتی جنہوںنے مطلوبہ فاصلہ ایک گھٹنہ اکیس منٹ میں طے کیادوسری پوزیشن پشاورہی کے صادق اللہ نے حاصل کی ان کاوقت ایک گھنٹہ بائیس منٹ جبکہ تیسری پوزیشن پشاورکے ساجدعلی نے حاصل کی جن کاوقت ایک گھنٹہ تائیس منٹ رہا، چوتھی پوزیشن مرادان کے عمرفاروق کے نام رہی ایونٹ میں پانچویں پوزینش پشاورکے عبداللہ،چھٹی پوزیشن پشاورکے عمران اورساتویں پوزیشن مرادن کے ازیر کے نام رہی خواتین کے ٹرائلز مقابلہ میں پشاورکے نورالعین پہلے مردان کی سائرہ دوئم پشاورکے صباء خان سوئم رہی ۔پشاورکی ملائکہ شاہدنے ایونٹ میںچوتھی جبکہ بنوںکے نیلم پانچویں نمبرپررہی، تمام منتخب کھلاڑویں کا بیس روزہ کیمپ آج سے سوات میں منعقد کیا جائے گا جو بیس روز تک جاری رہے گا۔کیمپ سرمد شہاب اورآفتاب خان کی نگرانی میں لگایاجائے گا۔ نثاراحمد کے مطابق کیمپ کے بعد پھرحتمی ٹیم کااعلا ن کیاجائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں