35

کینٹ بورڈ الیکشن: تیمور خالد کی جانب سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور، دونوں امیدوار طلب

ایبٹ آباد: کینٹ بورڈ انتخابات میں وارڈ نمبر 2 سے شکست کھانے والے تحریک انصاف کے امیدوار تیمور خالد کی جانب سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست الیکشن ٹریبونل نے منظور کرتے ہوئے نومنتخب رکن کینٹ بورڈ واجد خان جدون سمیت دونوں انتخابی امیدواروں کو 17 ستمبر کو طلب کرلیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق تیمور خالد نے الیکشن میں آزاد امیدوار واجد خان جدون (جنہوں نے گزشتہ روز ن لیگ میں شمولیت اختیار کی) کی فتح پر تحفظات کا اظہار کیا تھا اور ریٹرننگ آفیسر کو ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دی جو مسترد کردی گئی تھی ۔بعد ازاں تیمور خالد نے الیکشن ٹریبونل سے رجوع کیا جہاں ان کی درخواست پر دونوں امیدواروں کو طلب کیا گیا ہے ۔ ذرائع نے مزید بتایاہے کہ وارڈ نمبر 2 سے سرکاری نتائج کا اجرا تاحکم ثانی روک دیا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں