145

ایبٹ آباد: ٹرانسپورٹروں کا آرٹی اے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے کیری ڈبہ ڈرائیوروں نے منگل کو احتجاجی مظاہرہ کیا ۔تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد سے گلیات جانے والی لوکل ٹرانسپورٹ کیری ڈبہ کے ڈرائیوروں نے میں غیرقانونی چالان کرنے پر آر ٹی اے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پریس کلب تک مارچ کیا ۔ مظاہرین کے مطابق ایبٹ آباد ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کی من مانیاں عروج پر ہیں ضلعی حکومت نے کیری ڈبے میں 4 سواریاں بٹھانے اور روٹ پرمٹ کے لیے آئے روذ 2 ہزار سے 25 سو روپے کے چالان کیے جا رئے ہیں ۔ ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ ضلعی حکومت انہیں فاقہ کشی پر مجبور کر رہی ہے، گاڑی میں 4 سواریاں کیسے بیٹھا سکتے ہیں جب کہ مزدوری 3 سو روپے ہوتی ہے جس میں اڈہ فیس اور کھانے پینے کے علاوہ 500 روپے جیب سے ادا کرنا پڑیں گے دوسری طرف ٹریفک پولیس آئے روذ 2 ہزار سے 25 سو کے چالان کر رہی ہےجو کہ سرا سر ظلم ہے ۔ احتجاجی مظاہرین کاکہنا تھا کہ جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے، احتجاج جاری رہے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں