159

کنج قدیم: گیس لیکج سے دادا اور پوتا جاں بحق، نعشیں ڈی ایچ کیو منتقل

ایبٹ آباد کے علاقے کنج قدیم میں گیس لیکج کے باعث 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق فوارہ چوک سے متصل کنج قدیم کے ایک گھر میں لیکج کے باعث کمرے میں گیس بھر گئی جس کے نتیجے میں ستر سالہ صادق ولد عبد اللہ اور اس کا اکیس سالہ پوتا نعمان والد پرویز عمر دم توڑ گئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے اہلکار موقع پر پہنچے اور نعشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔ واقعہ رات کو پیش آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں