ایبٹ آباد کےمشہور سیاحتی مقام سجیکوٹ آبشار میں نہاتے ہوئے دو سگے بھائی جاں بحق ہو گئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق طلحہ شفقت ولد شفقت محمود ساکن جاتلی چکوال اور محمد عثمان ولد کرم الہی ساکن جھنگ (ملتان) دوستوں کے ساتھ سیر وتفریح کی غرض سے سجیکوٹ آبشار آئے تھے تاہم نہانے کے دوران گہرے پانی میں چلے گئے ۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشیں نکال کر ورثا کے حوالے کردیں ۔ واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے بڑی تعداد میں اموات کے نتیجے میں مذکورہ آبشار پر نہانے پر پابندی عائد کررکھی ہے مگر موسم گرما میں ان احکامات کی صریحاً خلاف ورزی کی جاتی ہے ۔ عوامی حلقوں نے حکومت سے اس صورتِ حال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
