112

ایبٹ آباد: کینٹ بورڈ کی وائس چیئرمین شپ: فواد علی کا کردار اہمیت کا حامل

ایبٹ آباد: کینٹ بورڈ الیکشن میں وارڈ نمبر 5 سے تحریک انصاف کو اپ سیٹ شکست دینے والے پیپلز پارٹی کے نومنتخب رکن فواد علی کا کردار وائس چیئرمین شپ کے لیے جاری جوڑ توڑ میں اہمیت کا حامل بن گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق فواد علی نے تاحال کسی جماعت سے اتحاد کا باضابطہ طور پر فیصلہ نہیں کیا تاہم غالب امکان ہے کہ وہ کینٹ بورڈ کے سیٹ اپ میں مسلم لیگ ن کا ساتھ دیں گے۔ اگرچہ ان کے بارے میں خبریں گردش کررہی ہیں کہ انہوں نے تحریک انصاف کی حمایت کا درپردہ ارادہ کیا ہے تاہم پیپلز پارٹی کے ذرائع نے اس کی تردید کی ہے ۔ سنجیدہ حلقوں کا کہنا ہے کہ فواد علی کا تحریک انصاف سے اتحاد غیر فطری ہوگا کیونکہ وفاق میں بھی پیپلز پارٹی تحریک انصاف کی ہر سطح پر مخالفت کررہی ہے ۔ اس کے برعکس فواد علی کی جانب سے ن لیگ کی حمایت کے امکانات موجود ہیں جس کے لیے ان سے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ فواد علی اس حوالے سے آج کھل کر پوزیشن لے سکتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں