172

ایبٹ آباد: نوجوان پر تشدد ڈی پی او ایبٹ آباد نے 4 اہلکار معطل کر دیے

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد ظہور بابر آفریدی کی کاروائی نوجوان پر تشدد کرنے والے چوکی سکندر آباد کے 04 اہلکار معطل کر دیے گئے ۔
چوکی سکندر آباد کی حدود سپلائی میں افراء ولد مظہر روف نامی نوجوان پر تشدد کرنے پر ڈی پی او ایبٹ آباد ظہور بابر آفریدی نے ہیڈکانسٹیبل سیف الرحن ، سمیت تین کانسٹیبلان جن میں کامرن ، وقاص اور بلال شامل ہیں کی معطلی کے احکامات جاری کر دیے معاملے کی مزید چھان بین کے لیے انکوائری کا حکم بھی جاری کر دیا ۔ ضلعی پولیس سربراہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ پولیس تشدد کی پالیسی پر یقین نہیں رکھتی تشدد کیے جانے والے نوجوان کو انصاف فراہم کرتے ہوئے معاملے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت سے سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں