150

ایبٹ آباد میں غیر معیاری ڈولی لفٹ لگانے کی اجازت نہیں دیں گے: ڈپٹی کمشنر نے خبردار کردیا


ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثنا ء اللہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیع ہے۔ ایسی کسی بھی قسم کی ڈولی لفٹ کو کام کرنے کی اجازت نہیں گی جو کہ معیار کے پیمارے پر پورا نہیں اترتی صرف معیار پر پورا اترنے والی ڈولی لفٹس کو چلنے کی اجازت دی جائے گی۔ شہری اپنی قیمتی آرا سے ہمیں ضرور آگاہ کریں تا کہ ڈولی لفٹ کی سروسز کو بہتر بنانے میں مزید مدد لے۔انہو ں نے مزید کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے ڈولی لفٹس کے لیے معیار کا تعین کیا جاے گا۔ضلعی انتظامیہ اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ڈولی لفٹس لوگوں کو سفر کے لیے سہولت فراہم کریں اور حفاظت کو یقینی بنائیں۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی خصوصی ہدایات پر تحصیل میونسپل آفیسر لورہ کی جانب سے اقدامات جاری ہیں اس سلسلے میں ٹی ایم او لورہ کی زیر نگرانی تحصیل لورہ کی حدود میں تمام چئر لفٹ/ڈولی لفٹس کی فٹنس اور صورتحالی کا جائزہ لیا گیا اور کوائف اکھٹے کیے۔ تحصیل لورہ میں اس وقت 12 میں سے 09 آپریشنل حالت میں ہیں۔ تمام لفٹ ملکان کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ضرودی اقدام ت اٹھاتے ہوئے لفٹس کی فٹنس کا خیال رکھیں اور تمام تر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں۔ مزید یہ کہ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی جانب سے ایک مراسلہ بھی جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق ابتدائی سروے کے اندر کوائف اور ضروری معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ ٹیکنیکل ٹیمز بھی تمام ڈولی لفٹس کا جائزہ لیں گی اور ایک مفصل رپورٹ مرتب کی جائے گی جس کی رو سے صرف انہی ڈولی لفٹس کو کام کرنے کی اجازت ہو گی جو معیار پر پورا اترین گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں