دریائے کنہار پر سلیفی لینے والی خاتون تیز موجوں کی نذر ہوکر لاپتا ہوگئی. سندھ کے ضلع سانگھڑ سے تعلق رکھنے والی صائمہ بی بی سیاحت کی غرض سے بالاکوٹ آئی تھی جس کی تلاش کے لیے ریسکیو 1122 کا آپریشن جاری ہے. بڑی تعداد میں مقامی لوگ بھی آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں. بالاکوٹ کی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ شدید طغیانی ہونے کے باعث وہ دریائے کنہار کے جانے سے گریز کریں. تادم تحریر لاپتا خاتون کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں موصول ہوئی.
