160

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ایبٹ آباد کے نئے سکریٹری کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ سیکنڈری ایجوکیشن ایبٹ آباد کے لئے ظفر ارباب عباسی نئے سکریٹری تعینات نوٹیفکیشن جاری ۔ظفر ارباب عباسی کو پرنسپل ہائیر سکینڈری سکول دوبہ ایبٹ آباد سے دو سال کے لئے بورڈ میں تعینات کردیا گیا اس سے قبل وہ بطور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایبٹ آباد مانسہرہ ہری پور میں اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں ۔ظفر ارباب عباسی سرکل بکوٹ کے گاوں بکوٹ شریف سے تعلق رکھنے والے ایسے فرد ہیں جنھوں نے گورنمنٹ پرائمری اسکول بکوٹ سے شروع کرکے اندرون ملک اور بیرون ملک سے اعلی تعلیم حاصل کرکے ترقی کی سیڑھیاں چڑھ کر نوجوان نسل کو پیغام دیا کہ محنت اور لگن سے انسان اپنی منزل پاسکتا ھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں