242

ایبٹ آباد کے تھانوں میں پہلی دفعہ لیڈی محرر تعینات

ضلعی پولیس سربراہ ظہور بابر آفریدی کا ایبٹ آباد کی خواتین کے لیے احسن اقدام
ضلع کے مصروف تھانہ جات میں خواتین کے مسائل اور شکایات سننے کے لیے لیڈیز محرران تعینات کر دی گئیں ، خواتین بلا خوف و خطر تھانہ میں لیڈیز محرر کو اپنی شکایات درج کروا سکتی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد ظہور بابر آفریدی نے ایبٹ آباد پولیس کی تاریخ میں پہلی دفعہ ضلع کے مصروف ترین تھانہ جات جن میں تھانہ میرپور، کینٹ، سٹی ، ڈونگاگلی ، نواں شہر اور حویلیاں شامل ہیں میں خواتین کے مسائل سننے کے لیے لیڈیز محرران کو تعینات کر دیا ہے ، لیڈیز محرران نے چارج سنبھالتے ہوئے خواتین کے لیے اپنی خدمات کا آغاذ کر دیا ہے اب خواتین بلا خوف و خطر اپنے مسائل اور لیڈیز پولیس افسران کو درج کروا سکتی ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں